8 جولائی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں کي طرف سے ايران کے مفادات اور سلامتي کو خطرہ لاحق ہوا تو ايران آبنائے ہرمز بند کردے گا.

ابنا: ايران کي مسلح افواج کے سربراہ ميجر جنرل حسن فيروزآبادي نے کہا کہ آبنائے ہرمز دنيا بھر کے لئے تيل اور ايندھن کي سپلائي کي ايک اہم ترين آبي گذرگاہ ہے -  انہوں نے کہا کہ ايران کا اس اہم آبي گذرگاہ کو بند کرنے کا کوئي ارادہ نہيں ہے مگر يہ کہ اس کے مفادات اور سلامتي کو خطرے ميں ڈالا جائے -

ايران کي مسلح افواج کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ تہران نے ہميشہ اعلان کيا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس کي مکمل دسترسي ہے اور وہ بڑي ہي ہوشياري کے ساتھ اس گذرگاہ پرنظر رکھے ہوئے ہے -  انہوں نے کہا کہ ايران نہيں چاہتا  کہ اس علاقے کو کوئي چيلنج درپيش ہو -

مسلح افواج کے سربراہ نے شام کے حالات کے بارے ميں کہا کہ وہاں صورتحال بہتر ہورہي ہے اور بلاشبہہ شام کي حکومت اور عوام  مشکلات پر قابو پاليں گے -  انہوں نے کہا کہ شام بدستور غاصب صہيوني ریاست کے مقابلے ميں فرنٹ لائن اسٹيٹ بنا رہے گا-.......

/169